Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

عاطف اسلم ایک گلوکار، اداکار اور ڈانسر ہیں جنہون نے اپنے فن کا آغاز 2011 میں فلم بول سے کیا، جو پاکستان کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں سے ایک تھی۔
وہ خاص طور پر اپنی آواز کی تکنیک اور بلند آواز سے جوش و جذبے کے ساتھ گانے کے لیے مشہور ہیں۔
وہ پہلی بار میوزک کے تب گرویدہ ہوئے جب انہوں نے پی اے ایف کالج، لاہور سے میٹرک کیا، لیکن اپنے فن پر دل لگا کر توجہ دینا اس وقت تک نہ شروع کی جب تک انہوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس میں داخلہ نہ لے لیا، جہاں سے انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کیا۔
اس سکول میں پہلی بار موسیقار گوہر ممتاز سے ان کا سامنا ہوا۔
انہوں نے کالج اور علاقے کے کچھ ریستورانوں میں ہی اپنے فن کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا، اور جب ان کو اپنے بَینڈ کے نام کے لیے مجبور کیا گیا تو انہوں نے "جَل" نام کا انتخاب کیا۔
مل کر، کچھ تسلیم شدہ اور معروف موسیقاروں کی مدد سے، انہوں نے گیت "عادت" ریکارڈ کیا۔
موسیقی کی ویب سائیٹس پر ان کی شہرت پھیل گئی اور انہوں نے گیت کے لیے ایک ویڈیو بنائی۔
نغمے کی مقبولیت کے باعث انہوں نے پاکستان میں دورۂ موسیقی کیا۔
دورے کے دوران اسلم اور ممتاز کو ذاتی مسائل سے گزرنا پڑا جس کا نتیجہ بلند آواز سے تُو تکار کی صورت میں نکلا۔
ان کے درمیان ذاتی جھگڑے کے بعد، اپنے پرستاروں میں کوئی اعلان کیے بغیر وہ غیر معینہ وقفے کے لیے گمنامی میں چلے گئے۔
اسی دوران اسلم نے تنہا اپنا کریئر شروع کر دیا جب کہ ممتاز نے "جل" نام استعمال کرتے ہوئے فن کے مظاہرے جاری رکھے۔
اسلم کا جل پری کے نام کا پہلا البم فوراً ہی معروف ہو گیا، اور بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلموں میں ان کے کچھ گیتوں سے انہیں بین الاقوامی شہرت ملنا بھی شروع ہو گئی۔
ٹیم پاکستان کے کپتان کے طور پر وہ ٹی وی ٹیلنٹ شو سُر کشیترا میں بھی آئے۔

Comments

Hide