Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

لاہور قلعہ لاہور کے فصیل بند شہر کے اقبال پارک میں واقع ہے، جو کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہری پارکوں میں سے ایک ہے۔
اس قلعے کا آغاز ہزاروں سال قبل دورِ قدیم میں ہوا، اور اس کی کئی مرتبہ تعمیرِ نو اور تجدید نو ہوئی ہے۔
موجودہ بنیاد کے ساتھ ہیئت کی تاریخ مغلیہ حکمران اکبر کے دورِ حکومت سِنِّ عیسوی 1556 اور 1605 کے درمیان سے ہے۔
اس بنیاد کو رکهنے کے بعد، مغل، برطانوی اور سکھ رہنماؤں نے مسلسل اسے ترقی دی ہے۔
قلعے کی جگہ پر موجود سب سے پہلا ڈھانچہ مٹی سے بنا تھا، اور مغل بادشاہ اور کشمیر، ملتان، اور کابل کے دوسرے قلعوں کے درمیان اس کی فوجی حکمت عملی کی وجہ سے پرانے قلعے کو مسمار کرنا پڑا اور اس علاقہ کو پتھروں سے تعمیر کیا گیا۔
فارسی باغات کا اثر و رسوخ اس عمارت پر غالب ہے جس میں دو علاقے ہیں۔
ایک نوکرشاہی علاقہ ہے، جس کی خصوصیات میں باغات، شاہی سامعین کے لیے انعقاد والا علاقہ، اور مرکزی داخلی راستے شامل ہیں۔
دوسرا حصّہ ایک مزید نجی اور چھپا ہوا رہائشی حصّہ ہے۔
رہائشی حصّہ کا شمالی حصّے عدالت نے حاصل کیا ہے، جہاں تک ہاتھی دروازہ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
قلعے کے رہاشی حصّے میں کشادہ آرام گاہیں اور چھوٹے باغات ہیں۔
لاہور قلعے کی بیرونی دیواروں کو نیلی پرشیئن ٹائلز سے سجایا گیا ہے۔
اصل دروازے سے مریم زمانی مسجد نظر آتی ہے، جبکہ بڑا عالمگیری دروازہ حضوری باغ سے بادشاہی مسجد تک جاتا ہے۔
مغل فنِ تعمیر کے ساتھ ساتھ، شہتیروں میں ہندو فن تعمیر کے اثرات بهی نظر آتے ہیں جو کہ ڈیزائن کے اعتبار سے حیوانی پیکر ہیں۔

Comments

Hide