Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

عبدالستار ایدھی ایک معروف پاکستانی تارک الدنیا، سماجی کارکن، انسان دوست، اور انسانی ہمدردی رکھنے والے ہیں۔
انہوں نے مشترکہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ 1986 میں ریمن میگسیسی ایوارڈ حاصل کیا۔
انہوں نے بالزان پرائز اور لینن پیس پرائز بھی حاصل کیا۔
2006 میں پاکستان کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے انہیں سوشل سروس مینیجمینٹ میں اعزازی ڈاکٹریٹ دی جب کہ 2010 میں یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر نے بھی انہیں ایک اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی۔
پاکستانی حکومت نے 1985 میں انہیں نشانِ امتیاز سے نوازا۔
ایدھی کئی سالوں تک تارک الدنیا رہے۔
تارک الدنیا اعلٰی روحانی منصب کے حصول کے مقصد سے دنیاوی لذّات کو ترک کر دیتے ہیں۔
اپنی تمام تر زندگی میں وہ اپنی ذات کو فنا کرنے والے اور سادہ رہے، ایک وقت میں صرف دو جوڑے کپڑوں کے مالک رہے۔
وہ ایدھی فاؤنڈیشن چلاتے ہیں لیکن اس سے تنخواہ کو کبھی قبول نہیں کیا۔
وہ ایک چھوٹے سے اپارٹمینٹ میں رہتے ہیں جو کراچی میں ان کے کلینک کی چھت پر واقع ہے۔
جنہیں جسمانی اور ذہنی مسائل کا سامنا ہے ان لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ گیارہ سال کی عمر سے ہی ان میں پروان چڑھنے لگا تھا۔
ان کی والدہ مفلوج اور نحیف ہو گئیں اور جب سالوں اُن کی دیکھ بھال کرنے کے بعد ایدھی 19 سال کے ہوئے تو وہ وفات پا گئیں۔
اپنی والدہ کی معذوریوں کے علاوہ، وہ ان کی عظمت سے بہت متاثر تھے کیوں کہ ہر روز جب وہ کام پر جاتے تو وہ انہیں ایک پیسہ دیتیں کہ وہ دوپہر کو کھانا کھا سکیں اور ایک پیسہ اور دیتیں کہ یہ کسی ایسے شخص کو دے دیا جائے جو مفلوک الحال ہو اور گلیوں میں رہ رہا ہو۔
آج ایدھی تمام اقسام کے خیراتی کاموں میں شریک ہیں۔
کمیونٹی کی حمایت سے انہوں نے ایک مفت ڈسپنسری کی بنیاد رکھی۔
ان کی بیوی ایک مفت زچّہ خانہ چلاتی ہیں اور ٹھکرائے ہوئے اور ناجائز بچوں کو گود دلوا کر ان کی مدد کرتی ہیں۔

Comments

Hide