Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

راحت فتح علی خان، جو مختصراً RFAK کے طور پر بھی معروف ہیں، ایک پاکستانی گلوکار ہیں جو زیادہ تر صوفیانہ عقیدت کی موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اگرچہ وہ ہلکی پھلکی موسیقی کے مختلف انداز، بشمول لالی ووڈ اور بالی ووڈ گیت، بھی گاتے ہیں۔
وہ لیجنڈری گلوکار فتح علی خان کے پوتے، استاد فرخ فتح علی خان کے بیٹے، اور استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں۔
خان خاندان کی کلاسیکی صوفیانہ موسیقی میں فن کا مظاہرہ کرنے کی صدیوں طویل تاریخ ہے، اور خان کے چچا نے ان کی پیدائش پر ہی فن میں تربیت کے لیے انہیں نامزد کیا۔
اپنی عمر سے زیادہ با صلاحیت بچے ہونے کے ناطے جب وہ صرف تین سال کے تھے تو پہلے سے ہی اپنے والد اور چچا کے ساتھ گا رہے تھے۔
عوام میں ان کے فن کا پہلا مظاہرہ ان کے دادا کی وفات کی برسی پر ہوا جب ان کی عمر نو برس تھی۔
جب وہ پندرہ سال کے تھے تو وہ خاندان کے معروف قوالی موسیقی گروپ کا ایک لازمی جزو بن گئے، حتٰی کہ مکمل گروپ کے ساتھ گانے کے علاوہ انہوں نے تنہا گیتوں میں بھی فن کا مظاہرہ شروع کر دیا۔
1990 کی دہائی میں انہوں نے لالی ووڈ پلے بَیک میوزک گانا شروع کر دیا، اور اپنے چچا اور پرل جَیم کے رہنما گلوکار اور گٹارِسٹ ایڈی ویڈر کے ساتھ انہوں نے ڈَیڈ مَین واکِنگ، جو 1995 میں جاری ہونے والی ایک ہالی ووڈ فلم تھی، کے ساؤنڈ ٹریک میں اپنی خدمات پیش کیں۔
انہوں نے اپنے فن کا بالی ووڈ میں پہلا مظاہرہ 2004 کی فلم پاپ میں اپنے معروف گیت "من کی لگن" سے کیا۔
تب سے انہوں نے کئی ملی نغمے اور دوسری بالی ووڈ فلموں کے لیے گیت گائے ہیں اور پاکستان اور بیرونِ ملک دورے کیے ہیں اور فن کے مظاہرے کیے ہیں۔
2014 میں وہ پہلے پاکستانی تھے جنہیں نوبل امن انعام کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہا گیا۔
انہوں نے اپنے دادا کی اَن مِٹ قوالی جس کا نام "تمہیں دل لگی" ہے اور دوسرے گیت گائے۔

Comments

Hide