Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

شاعر مشرق محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو 9 نومبر کو منایا جاتا ہے۔
یہ پاکستان کی ایک سرکاری تعطیل ہے، پاکستان کی تحریک میں اقبال ایک نمایاں شخصیت تھے۔
انہوں نے اپنے ادبی کام اور لیکچرز کے ذریعہ پاکستان کو اور مسلم دنیا کو برطانوی حکومت سے نجات دلانے کے لئے جنگ کی۔
پاکستان اہلکاروں نے انہیں ایک قومی شاعر قرار دیا، لیکن وہ ایک قانون دان، لیکچرر، سیاستدان، فلسفی اور معلم بھی تھے۔
شاعر مشرق اور مفکر پاکستان کے نام سے مقبول، اقبال نے اردو اور فارسی دونوں میں کتابیں تحریر کیں اور اردو زبان کے بہت ہی اہم قلم کاروں میں سے ایک مانے جاتے تھے۔
انڈین، سری لنکائی اور بنگلہ دیشی لیکچرر اسکالر بھی انہیں ایک نامور شاعر مانتے تھے۔
اقبال کو ایک جدید مسلم فلسفی بھی مانا گیا ہے۔
انہوں نے مسلم دنیا کو بیدار کرنے میں بہت ہی اہم کردار ادا کیا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ مغرب خاص طور سے برطانیہ عظمٰی عرصے سے نوآبادیاتی نظام کے ذریعہ اسلامی عقائد کو دبا رہا تھا۔
اقبال پہلی ایسی شخصیت تھے جنہوں نے ایک ایسے نظریہ کا اظہار کیا جو بعد میں "دو ملکی نظریہ" کے نظام سے مشہور ہوا، جس کے مطابق مسلمانوں کو دنیا کے دیگر حصوں سے سیاسی علیحدگی اختیار کرلینی چاہئے اور الگ ہو جانا چاہئے۔
تاہم جب انہوں نے قوم پرستی اور سیکولزرم کی مخالفت کی تو انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ایک اسلامی ملک کے تئيں ان کا نظریہ مذہبی حکومت تھا۔
اگرچہ اقبال کوسب سے پہلے ایک اسلامی ریاست قائم کرنے کی تحریک کو متحرک کرنے اور مسلم دنیا کے احیاء کے طور پر دیکھا جاتا ہے جبکہ ،لیکن دنیا بھر میں ان کا اثر ہے .
بہت سے مغربی رہنماؤں کی نظر میں ان کے خیالات سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہونے کے باوجود عالمی اہمیت کے حامل ہیں اگرچہ کچه مغربی رہنما رمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف ہیں.

Comments

Hide