Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

عیدالفطر مسلمانوں کے لئے رمضان کے مبارک مہینے کے اختتام اور اسلامی مہینے شوال کی شروعات پر منائی جاتی ہے۔
مسلمان رمضان کے پورے مہینے روزہ رکھتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں اور عیدالفطر کو خوشی و جشن کا وقت مانا جاتا ہے۔
پاکستان میں عید کی نماز کی تیاری میں مسلمان نئے کپڑے پہنتے ہیں اور عید الفطر کی نماز تک یا عید کی نماز سے پہلے اپنے گھر کے ہر ممبر کی طرف سے فطرانه ادا کرتے ہیں۔
فطرانه کا مقصد ہے اداسی کے احساس کی بجائے پرجوش طریقے سے عید سے لطف اندوز ہونے میں سبھی مسلمانوں کی مدد کرنا۔
پاکستان میں عید کی قومی چھٹی تین دن رہتی ہے، اگرچہ خوش طبعی اور مخصوص مبارک بادی پورے مہینہ جاری رہتی ہے۔
پاکستان میں بہت سے مسلمان اپنے عزیزوں کو چھٹی پر گریٹنگ کارڈ بھی بھیجتے ہیں۔
مسلمان خاص طور سے بڑی کھلی جگہ میں ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں جیسے کہ پارک یا کھیل کے میدان یا عید گاہ۔
عید کی نماز کے بعد، وہ گلے لگا کر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں۔
عام طور پر عبادت کے بعد گھر لوٹتے وقت وہ راستے میں بچوں کے لئے ہیلیم گیس سے بھرے غبارے یا مٹھائی خریدتے ہیں اور باقی گھر والوں کے لئے دیگر تحائف خریدتے ہیں۔
گھر پہنچ کر وہ عید کا ناشتہ کرتے ہیں، جس میں مختلف قسم کی شیرینی شامل ہوتی ہیں۔
بہت سے بچوں کو ان کے گھر کے بڑوں کی طرف سے تحفہ کے طور پر پیسے ملتے ہیں۔
پھر عید پر، وہ ان پیسوں کو جس طرح چاہیں خرچ کر سکتے ہیں۔
مسلمان پہلے اپنے گھر کے بڑوں سے ملتے ہیں اور پھر دن بھر گھر کے دیگر ممبران اور دوستوں سے ملاقات کرتے ہیں۔
آرام کے لئے پارکوں، جھیل یا سمندر کے کنارے جانا ان کے لئے عام بات ہے۔
پھر رات میں خاندان والے عید کی دعوت کھانے کے لئے جمع ہوتے ہیں اور عید کے اگلے دو دنوں کا منصوبہ تیار کرتے ہیں۔
پاکستان میں ٹی وی اسٹیشن بھی عید کی تقریبات نشر کرتے ہیں، جس میں میلے، گيمز اور دیگر تفریحات شامل ہیں۔

Comments

Hide