Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

یوم پاکستان، جس کو یوم جمہوریہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 23 مارچ کو منایا جاتا ہے۔
1940 کی لاہور قرارداد اور بعد میں پاکستان کا اپنا پہلا آئین اختیار کرنے کی یاد میں سرکاری تعطیل منائی جاتی ہے، جس کاخاکہ مینار پاکستان میں مسلم لیگ کے ایک اجلاس کے دوران تیار کیا گيا۔
اگرچہ لاہور قراردار 23 مارچ 1940 کو اختیار کی گئی لیکن 23 مارچ 1956 کو ہی پاکستان کی قراردار کے پہلا حصہ کے نفاذ کے لئے قومی رضامندی حاصل ہوئی۔
لاہور قرارداد اور رسمی طور پر پاکستان کے نام کی تبدیلی کے درمیان 16 سالوں میں مجوزہ آئین میں متعدد بار ترامیم کی گئیں جب پاکستان کے بانی اور اس میں شامل دیگر حامیوں نے اس کی شرائط پر غور کیا۔
جب دونوں فریقین متفق ہو گئے اور آئین پاس ہو گيا تو پاکستان کا دفتری نام ڈومینین آف پاکستان سے بدل کر اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھ دیا گيا۔
نام کی اس تبدیلی نے ملک کو دنیا کا پہلا اسلامی جمہوریہ بنا دیا۔
آج یوم پاکستان ایک سرکاری تعطیل کا دن ہوتا ہے اور اس تقریب کو منانے کے لئے ملک کی ملٹری ہر سال مشترکہ پریڈ انجام دیتی ہے۔
سب سے بڑا جشن علی الصبح پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منایا جاتا ہے۔
ملک کے سبھی قانون ساز حصہ لیتے ہیں، اور صدر مہمان خصوصی ہوتے ہیں۔
اسلام آباد میں یوم پاکستان کے جشن میں شامل ہونے والے دیگر اہم مہمان ہیں کابینہ کے اراکین، ملٹری کے چیفس آف اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس۔
پریڈ کے بعد، پاکستان کے صدر کی طرف سے متعینہ افراد کو متعدد اعزازات پیش کئے جاتے ہیں، جن میں شامل ہیں میڈل اور دیگر ملکی ایوارڈز۔
اس کے علاوہ پاکستانی حکام پھولوں کی چادر سے شاعر مشرق محمد اقبال اور بابائے قوم محمد علی جناح کے مزارات کو زینت بخشتے ہیں۔
اقبال نے پاکستان کی تحریک کی حوصلہ افزائی کی تھی جبکہ جناح ملک کے بانی تھے۔

Comments

Hide