Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

تھرپارکر پاکستان کے صوبہ سندھ میں واقع ہے اور یہ دنیا کا اکلوتا پیداواری ریگستان ہے۔
تھرپارکر ضلع انتظامیہ کا مقام مِٹهّى ٹاؤن میں ہے، جو علاقے کا تجارتی مرکز بھی ہے۔
مال مویشی، کاشت کاری، اور دستکاری شہر کی معاشیت کے اہم حصے ہیں۔
اگرچہ تھرپارکر میں کوئی تازہ پانی کا جھرنا نہیں ہے، لیکن نگرپارکر میں دو مستقل جھرنے موجود ہیں۔
وہ دو جھرنے سردھرو اور انچلیسر ہیں۔
بارش کے موسم میں، دو غیر مستقل جھرنے تھرپاکر سے ہو کر بہتے ہیں۔
وہ ہیں گوردھرو ندی اور بھاٹویانی ندی۔
تھر علاقہ کا بڑا حصہ ریگستان پر مشتمل ہے اس کا نام بھی وہی ہے اورپاکستان اور انڈیا کے ایک بڑے حصہ تک پھیلا ہوا ہے۔
یہ ویران علاقہ زیادہ تر خالی ہے اور بنجر ریت کے ٹیلوں پر مشتمل ہے جو کانٹے دار جھاڑیوں سے ڈھکا ہوا ہے۔
کچھ غیر ہموار پہاڑی علاقے ہیں جو تھر کےعلاقہ میں پھیلے ہوئے ہیں جو کچھ حد تک ایک دوسرے کے متوازی ہیں اور ان سے گہری وادیوں کی تخلیق ہوتی ہے۔
جب بارش ان وادیوں میں گرتی ہے، تو وہ اتنی نم ہو جاتی ہیں کہ ان میں کاشت کاری کی جا سکے۔
جب ان میں کاشت کاری نہیں کی جاتی ہے تو وادی گھاس سے بھر جاتی ہیں۔
اس کے باوجود، تھر اب بھی ایک ریگستان ہے اور اس میں پانی کا فقدان ہے جسے اس میں منتقل کیا جا سکتا ہے، اور بارش کے موسم میں جو پانی یہاں جمع ہوتا ہے اس میں نمکیات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں، بہت ساری وہ گھنی وادیاں نمکین جھیلوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں جو بعد میں خشک ہو جاتی ہیں۔
تھرپارکر کا نگرپارکر حصہ ایک چھوٹا پہاڑی علاقہ ہے جو گلابی رنگ کے سخت پتھروں پر مشتمل ہے اور ریگستان کے حصے سے بالکل مختلف ہے۔
جنگل اور چراگاہیں کچھ ایسی پہاڑیوں کو ڈھکے ہوئے ہیں، جو کہ مذکورہ بالا ندیوں کا منبع ہیں۔

Comments

Hide