Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

پاکستان کا دارالحکومت، اسلام آباد ملک کے سب سے زیادہ خوبصورت اور دلکش شہروں میں سے ایک ہے۔
یہ پاکستانی حکومت کا مقام ہے اور یہاں پر صدارتی محل، یاد گار پاکستان کی عمارت ہے، جو کہ ملک کی دو قومی یادگار عمارتوں میں سے ایک ہے، اور فیصل مسجد ہے، جو کہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی اور جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی مسجد ہے۔
اسلام آباد کی تعمیر 1960 کے دہائی میں ہوئی اور کراچی کی جگہ اس کو پاکستان کا دارالحکومت بنایا گیا اور آج اس کے بہت سے پہلو ہیں۔
ملک کے دیگر حصوں سے بہت سے لوگ اس شہر میں ہجرت کر کے آئے ہیں، جس کی وجہ سے اسے ایام قدیم کی متنوع مذہبی اور ثقافتی شناخت حاصل ہوئی ہے۔
پوٹھوہار سطح مرتفع پر اسلام آباد کے محل وقوع کی وجہ سے اسے دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں اور ثقافتں کے کچھ مقامات کے درمیان مقام حاصل ہوا ہے، جنهوں نے شہر میں اپنے پیچھے اپنے کئی آثار قدیمہ چھوڑے ہیں۔
یہ کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد کے اندر موجود پانچ صدی پرانے گاؤں سیدپور کا نام سید خان، سلطان سرنگ خان کے بیٹے کے نام پر رکھا گیا ہے۔
مغل کماندار راجا مان سنگھ نے ہندؤؤں کے عقائد کو پھیلانے کے لئے ہندؤؤں کے لئے ایک مخصوص بستی قائم کی اور اس میں متعڈ چھوٹے تالاب بنوائے جس کا نام سیتا کنڈا، ہنومان کنڈا، راما کنڈا اور لکشمن کنڈا ہے۔
ٹاؤن میں اور اس کے ارد گرد کثیر تعداد میں محفوظ ہندو مندر ہیں جو ہندو تاریخ اور فن تعمیر کی نشانی ہیں۔
اسلام آباد میں لوک ورثہ میوزیم بھی ہے جو پاکستان کی مختلف رنگ برنگی روایتی ثقافت کو نمایاں کرتا ہے۔
میوزیم کے اندر موجود نمائش کی چیزوں میں شامل ہیں موسیقی کے روایتی آلات، اوزار، کشیدہ کار ملبوسات، لکڑی کی بنی ہوئی چیزیں، زیور اور قدیم رسم و رواج والی مصنوعی اشیاء۔
مزید برآں، یہ شہر تعلیم کا ایک مرکز ہے اور اس میں سرکاری اور غیر سرکاری دونوں اسکولوں کی کثرت ہے.

Comments

Hide