Dialogue - Urdu

Hide

Vocabulary

Hide
رضامندی Razamandi approbation
تعریف کرنا Tareef karna to extol
سلامی دینا Salami daina to salute
روشن کرنا Roshan karna to illuminate
پرجوش Purjosh ebullient
مذہب کو ماننا Mazhab ko maan na to espouse
غیر مستند Ghair mustanad apocryphal
پڑھنا Parhna to recite
بے حرمتی Bay hurmati profane
مقدس Muqadas sacred

Lesson Notes

Hide

Cultural Insights

مذہب کو ماننے والے سبھی مسلمان میلاد النبی کے جشن کی حمایت نہیں کرتے ہیں، وہ اسے غیر مستند اور غیر معتبر مانتے ہیں کیونکہ قرآن میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ چند اسلامی فرقے ان وجوہات کی بنا پر اپنے ممبران کو عید میلاد النبی منانے سے منع بھی کرتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو خبردار کیا ہے کہ مقدس کتاب میں کوئی اضافہ نہ کریں جیسا کہ دیگر مذاہب نے کیا ہے۔ تاہم، وہ لوگ جو میلاد النبی کو چھٹی کا دن نہیں مانتے وہ بھی اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منانے کے بجائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد میں کچھ وقت صرف کرتے ہیں۔

Not all espousing Muslims support the celebration of the Prophet Muhammad's birthday, seeing it as apocryphal at best because it isn't mentioned in the Quran. A handful of Islamic denominations even forbid their members to observe the Birthday of Nabi for these reasons. The Prophet (Peace be upon Him) warned Muslims not to add to the holy writings as other religions have done. However, those who don't necessarily see the Birthday of Nabi as a holiday still spend the day focused on the Prophet Muhammad (Peace be upon Him) for the purpose of demonstrating their love rather than marking his birthday.

 

Lesson Transcript

Hide
عید میلاد النبی اسلامی کیلنڈر کے تیسرے مہینے 12 ربیع الاول کو منائی جاتی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ یہ تاریخ شمسی کیلنڈر کے حساب سے مختلف تاریخوں میں پڑتی ہے۔
بہت سے مسلم ممالک میں اس دن سرکاری چھٹی ہوتی ہے جیسے کہ پاکستان اور وہ ممالک جہاں مسلم آبادی بہت بڑی ہے۔
اس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کو اعزاز بخشا جاتا ہے۔
پاکستان دنیا کے ان مسلم ممالک میں سے ایک ہے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حمد و ثنا بیان کرنے کے لئے عید ملاد النبی بڑے پیمانے پر منائی جاتی ہے۔
پاکستان کا قومی پرچم سبھی سرکاری عمارتوں پر لہرایا جاتا ہے، دارالحکومت اسلام آباد میں صبح 31 بندوقوں کی سلامی دی جاتی ہے۔
صوبائی دارالحکومتوں میں اسی وقت 21 بندوقوں کی سلامی دی جاتی ہے۔
پاکستان میں سرکاری اور نجی دونوں عمارتیں روشنی سے منور ہوتی ہیں۔
اس مہینے کی گیارہ اور بارہ تاریخوں کو سیکولر فلمیں دکھانے کے بجائے، سنیما ہال مذہبی فلمیں دکھاتے ہیں۔
لاہور کے مینار پاکستان میں گیارہ کی رات سے لیکر بارہ تک میلاد النبی کے لئے دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔
اس اجتماع میں سینکڑوں لوگ شامل ہوتے ہیں جہاں نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عقیدت میں کچھ لوگ بہت پرجوش ہو جاتے ہیں۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عقیدت میں نعت اور حمد و ثناء گائی جاتی ہیں اور نظمیں پڑھی جاتی ہیں۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں خاص طور سے کچھ مخصوص عبارتیں بھی پڑھی جاتی ہیں۔
دیگر ممالک میں جہاں عید میلاد النبی منائی جاتی ہے تقریبات مختلف طرح کی ہو سکتی ہیں۔
مثلا، ایسا لگتا ہے کہ انڈونیشیا میں عید الفطر اور عید الاضحی کے مقابلے اس مبارک دن کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، جو کہ اسلام کی دو سرکاری چھٹیاں ہیں۔
تاہم کچھ مسلمانوں کے لئے عید میلاد النبی کا جشن مقدس حرمتی کا سامان بن کر رہ گیا ہے کہ وہ مذہب سے زیادہ ثقافت کو اہمیت دیتے ہیں۔