Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

پاکستان میں، 1 مئی کو یوم مزدور منایا جاتا ہے، ٹھیک اسی دن جس دن یوم مزدور دنیا کے زیادہ تر حصوں میں منایا جاتا ہے۔
یوم مزدور ایک سرکاری تعطیل کا دن ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ تر ورکرز کو اس دن کام سے چھٹی ہوتی ہے۔
مزدور یونینیں دنیا بھر کے دیگر ورکرس کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرنے کی خاطر کارکنوں کے لئے متعدد تقریبات منعقد کرتی ہیں۔
مزدور رہنماؤں کے ذریعہ منعقد ہونے والی ان تقریبات میں ریلیاں، ہدایتی تربیتی سیمینارز اور جلوس یا پریڈ شامل ہیں۔
وہ اکثر ان تقریبات میں تقریر کرکے چھٹی کی تاریخی تفصیلات سمجھاتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ یہ کیونکہ اہم ہے۔
یونین لیڈران مزید حقوق کا مطالبہ کرنے اور مراعات اور مزدوری میں سدھار کے لئے مظاہرات اور احتجاجات کرتے ہیں اور مزدوروں پر ظلم و زیادتی کے لئے قانون سازوں اور کمپنی مالکان کی سرزنش کرتے ہیں۔
سبھی فیکٹریاں، سرکاری عمارتیں، تعلیمی ادارے اور غیر سرکاری ادارے یوم مزدور پر بند ہوتے ہیں۔
مزدور اس چھٹی کے دن بھی کام کر سکتے ہیں اگر وہ ایسا کرنا چاہیں تو۔
کچھ صورتوں میں کمپنیاں ان مزدوروں کو زیادہ مزدوری دے سکتی ہیں جو یوم مزدور پر کام کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ نہیں۔
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ کام کے حالات اور ورکر کے حقوق کے معاملے میں پاکستان جہاں پہلے تھا وہاں سے وہ کافی سفر طے کر چکا ہے۔
کچھ صورتوں میں، سنگین حالات اب بھی موجود ہیں، لیکن وہ اتنے بدحال نہیں ہیں جتنا کہ پہلے تھے۔
تاہم، پاکستان میں ورکروں کے حقوق اب بھی، بہت سی صورت حال میں، دیگر ممالک کے ورکروں سے بدتر ہیں کیونکہ پاکستانی مزدوروں کے پاس بہت سے ایسے حقوق کا فقدان ہے جن کو دوسری جگہ نہایت معیار مانا جاتا ہے۔
سبھی مالکان کمپنی ورکروں کے حقوق میں سدھار لانے، زیادہ سے زیادہ مزدوری ادا کرنے یا اپنے ورکروں کو بہتر فوائد پہنچانے پر آمادہ نہیں ہوتے۔

Comments

Hide