Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

ہنگول نیشنل پارک پاکستان کا سب سے بڑا پارک ہےاور صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی حصے میں مکران کے ساحل پر واقع ہے۔
یہ پارک ضلع آواران ، ضلع گوادر اور ضلع لیسبیلا کے حصوں پر محیط ہے۔
جنوب میں ، یہ بحرعرب اور خلیجِ عمان کی طرف سے گھرا ہوا ہے، اور کراچی پارک کے جنوب مشرق میں تقریبا 120 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
ہنگول نیشنل پارک میں موجود مختلف رہائش گاہوں میں منطقہ حارہ کے جنگلات سے لیکر بنجر پہاڑی علاقے تک شامل ہیں۔
دھیرے دھیرے اڑنے والی ریت نے پارک کے زیادہ حصے کو ڈھک رکھا ہے، ان علاقوں کو بھی جو ساحلی نیم ریگستان کے زمرے میں آتے ہیں۔
ہنگل ندی جس میں پرندوں اور مچھلیوں کی مختلف اجناس ہیں وہ بھی پارک سے ہو کر گزرتی ہے۔
ہنگل نیشنل پارک کے پہلے سروے میں پایا گیا کہ پارک کے اندر 250 سے زیادہ اقسام کے پودے ہیں، بشمول سات ایسے بھی جن کو پہلے تحریر نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پایا گيا ہے کہ پارک مختلف جنس کے کم سے کم 35 دودھ پلانے والے جانوروں، 65 خشکی اور تری دونوں پر رہنے والے جانوروں اور سانپوں، اور 185 پرندوں کی جنس کی بھی آماجگاہ ہے۔
ان مخلوقات کے درمیان جن کی آماجگاہ ہنگل ہے 14 اقسام کے ایسے پرندے ہیں جن کو خطرے کی زد میں مانا جاتا ہے وہ قلیل ہیں یا پارک کی سب سے زیادہ اہم جنسوں میں سے ہیں۔
خوش طبع لیپ ونگ پرندے کو شدید خطرے کی فہرست میں شامل کیا گيا ہے، جبکہ شکرا فالکن کو بھی خطرے کی زد میں مانا جاتا ہے۔
پرندوں کی چھہ اجناس کو غیر محفوظ پرندوں کی فہرست میں شامل کیا گيا ہے، جس میں شامل ہیں بطخ اور ڈالمیٹن پیلیکن اور مشرقی امپریل اور پالا کی مرغابی۔
سیاہ ایبس اور سیاہ پونجھ والے گوڈویٹ خطرے کے قریب ہیں، جبکہ سوٹی فالکن کو نایاب مانا جاتا ہے، بھورا مچھلی اُلّو کو بھی نہایت نایاب کی فہرست میں رکھا گیا ہے اور گولیتھ ہیرون کو خانہ بدوش پرندے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Comments

Hide