Dialogue

Vocabulary

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

قاعد اعظم محمد علی جناح کو پاکستان کا بانی مانا جاتا ہے، اس لئے ان کا یوم پیدائش اس ملک میں ایک عام تہوار کی طرح منایا جاتا ہے۔
ان کی پیدائش 25 دسمبر 1876 کو ہوئی اور ہر سال ان کی سالگرہ پر پاکستانی سرکاری عمارتوں پر پرچم لہرائے جاتے ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لئے دعا کے ساتھ دن کی شروعات کرتے ہیں۔
سبھی تقریباتی گارڈز اس مزار پر رکھے جاتے ہیں جہاں وہ مدفن ہیں۔
جناح 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ کے قائد بنے اور اسی عہدے پر فائز رہے یہاں تک کہ پاکستان کو باضابطہ طور پر 1947 میں آزادی مل گئی۔
اس وقت وہ ملک کی آئین ساز اسمبلی کے سب سے پہلے گورنر-جنرل بنے یہاں تک کہ 1948 میں ان کی وفات ہو گئی۔
جناج ایک عرصہ سے ایک مسلم ریاست کے قیام کے خواہاں تھے اور اپنے سیاسی کیریئر کے ابتدائی سالوں میں انہوں نے مسلمانوں اور ہندؤؤں کے درمیان اتحاد کے لئے کوششیں کیں۔
تاہم، بعد میں انہیں مسلمانوں کے حقوق کی لڑائی کی ضرورت کا احساس ہوا۔
1930 کے آخر میں انہیں اس بات کا احساس ہونے لگا کہ ہندوستانی مسلمانوں کا اپنا ملک ہونا چاہئے اور انہوں نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کی آواز لگائی۔
پھر 1940 میں ان کی زیر قیادت مسلم لیگ نے لاہور قرارداد پاس کی، جس کے لئے باضابطہ طور پر ایک علیحدہ مسلم ملک کی ضرورت محسوس ہوئی۔
دوسری عالمی جنگ کے بعد مسلم لیگ اس بات پر اتفاق بنانے سے قاصر تھی کہ انڈین کانگریس کے ساتھ حکومت کا اشتراک کیسے کیا جائے، اس لئے دونوں فریقین کے درمیان علیحدگی پر رضامندی ہوئی اور دو آزاد ممالک وجود میں آئے: مسلم پاکستان اور ہندو انڈیا۔
1947 کے بعد ہی پاکستان کو باضابطہ طور پر برطانیہ سے مکمل آزادی حاصل ہوئی۔
انڈیا سے علیحدگی کے بعد، جناح نے انڈیا سے پاکستان منتقل ہونے میں مسلمانوں کی مدد کی اور پناہ گزینوں کے لئے کیمپ قائم کئے۔

Comments

Hide